ڈیلاس میں مسلح شخص نے پولیس کو تگنی کا ناچ نچا دیا

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


ڈیلاس : امریکی شہر ڈیلاس میں مسلح شخص نے پولیس کو تگنی کا ناچ نچا دیا۔ ہیڈکوارٹرز کے باہر فائرنگ کرکے فرار ہوگیا، جس کے بعد پولیس نے تلاش شروع کردی۔ ہیڈکوارٹرز کے باہر سے دھماکا خیز مواد بھی ملا۔

امریکی ریاست ٹیکساس میں مسلح شخص نے پولیس ہیڈکوارٹرز کے باہر جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کی، خوش قسمتی سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔ مسلح شخص فائرنگ کے بعد بکتر بند گاڑی میں فرار ہوگیا۔

پولیس نے تعاقب کیا، لیکن علاقے کی کارپارکنگ کے پاس ملزم گاڑی چھوڑ کر بھاگ نکلا، پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔ واقعہ کے بعد پولیس کو ہیڈ کوارٹر کے باہر سے دھماکا خیز مواد بھی ملا ہے۔ سماء

USA

Dallas

EXPLOSIVE MATERIAL

Sniper

Tabool ads will show in this div