سی ٹی ڈی کی کارروائی؛2 دہشتگرد ہلاک،3 فرار

Dec 22, 2017

ملتان:سی ٹی ڈی نے ملتان میں کارروائی کرتے ہوئے دو دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ تین دہشتگرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

کاؤنٹرٹیرازم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے ملتان میں کارروائی کرتے ہوئے دو دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ تین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں سی ٹی ڈی حکام کے مطابق خفیہ اطلاع پر جلال پور پیر والا میں ایک گھر پر چھاپہ ماراجہاں پانچ دہشتگرد چھپے ہوئے تھے ۔

،دہشتگردوں نے اہلکاروں کو دیکھتے ہی ان پر فائرنگ کردی کراس فائرنگ کے نتيجہ ميں دو دہشتگرد ہلاک جبکہ تین رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگرد کی شناخت اجمل کے نام سے ہوئی ہے اور ان کے قبضےسے ایک رائفل، پسٹل اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ سماء

2 terrorists killed

Tabool ads will show in this div