Technology

آن لائن بزنس کامنفرد انداز

Dec 21, 2017
  [video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/12/Online-Business-Psh-Pkg-20-12.mp4"][/video]

پشاور: انٹرنيٹ نے جہاں انسان کے لئے بہت سي آسانياں پيدا کي ہيں وہيں آن لائن بزنس کوبھي متعارف کروايا ہے۔پشاورکي خاتون خانہ آن لائن کاروبارکاميابي سے چلا رہي ہيں ۔

انٹرنيٹ نے آن لائن بزنس کو متعارف کرواياتوپشاور کي ندا کو بھي گھر بيٹھے کاروبار کا خيال آيا۔براؤنيزبنانےکي ماہر خاتون خانہ نے سوشل ميڈياپردا براؤنيزبکس کے نام سے اپنا پيج بنايااورآرڈرلينے شروع کردئيے۔

ندا کے کچن ميں پندرہ اقسام کي براؤنيز تيار ہوتيں ہيں۔ ميدے،انڈے،کوکوپاؤڈر اورچاکليٹس ان کي مزےدار ترکيب کے خاص اجزاء ہیں۔

ندا کا کہنا ہے کہ آن لائن بزنس بلاشبہ خواتين کے لئے بہترين انتخاب ہے۔مزےدار براؤنيزکي تصاوير سے سجا يہ پيچ اب تک لوگوں میں خوب مقبول ہوچکاہے۔ سماء

ONLINE BUSINESS

Tabool ads will show in this div