پولیس کا لڑکوں پر تشدد، لواحقین کی تھانے پر چڑھائی

کراچی : کراچی میں 3 لڑکوں پر پولیس کے تشدد پر چراغ پا اہلخانہ نے فیروز آباد تھانے پر ​چڑھائی کردی، قانون شکن قانون کے رکھوالوں کیخلاف ایکشن کامطالبہ کرديا۔

کراچی کے تھانے يا ٹارچر سيل، فيروز آباد تھانہ ميں 3 نوجوانوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا، اہل خانہ اور علاقہ مکین تھانے پہنچے اور پوليس گردی کے خلاف آواز اٹھائی۔

پولیس نے تينوں نوجوانوں کو گھروں سے اٹھایا اور تھانے لا کر انہيں مار مار کر بے حال کرديا، متاثرہ نوجوانوں کے ورثا نے قانون ہاتھ ميں لينے والے قانون کے نام نہاد رکھوالوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔ سماء

DSP

Police Tortured

ferozabad

Portest

Tabool ads will show in this div