چائنہ نہیں، اب رشین اور امریکن کٹنگ ہورہی ہے

اسلام آباد : ایم کیو ایم کا یوٹرن، کل قومی اسمبلی میں جس ایشو پر آواز اٹھائی، آج اس پر پارٹی پالیسی ہی بدل گئی، فاروق ستار نے کراچی میں نئی کٹنگ کا بھی شوشا چھوڑ دیا، کہا چائنا نہیں، اب رشین اور امریکن کٹنگ بھی ہورہی ہے، ارکان اسمبلی کے چائنہ کٹنگ میں ملوث ہونے پر خود کو احتساب کیلئے بھی پیش کردیا۔

پل میں تولہ پل میں ماشہ، ابھی کل ہی تو ایم کیو ایم پاکستان نے قومی اسمبلی سے بحریہ ٹاؤن کیخلاف واک آؤٹ کیا تھا، لیکن آج فاروق ستار صاحب اپنے ہی نمائندے پر برہم ہوکر نام چھپانے کی پالیسی پر عمل کرتے نظر آئے۔

باتوں باتوں میں دوسری اقسام کی کٹنگ کا تذکرہ بھی کرگئے، بولے کہ اب چائنہ نہیں، رشین اور امریکن کٹنگ بھی ہورہی ہے۔

یہ کونسی کٹنگ ہے؟، جواب میں اپنی پارٹی میں چائنہ کٹنگ کا توڑ قرار دے دیا۔ سوال ہوا کہ ایم کیو ایم کا نام بھی تو چائنہ کٹنگ میں آرہا ہے؟، ڈاکٹر فاروق ستار نے فوراً خود کو احتساب کیلئے پیش کردیا۔ سماء

NATIONAL ASSEMBLY

china cutting

FAROOQ SATTAR

land-grabbing

Dr. Farooq Sattar

Russian Cutting

American Cutting

Tabool ads will show in this div