ایم کیو ایم پاکستان کا چائنہ کٹنگ متاثرین کی حمایت کا اعلان

اسلام آباد : ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار قبضہ مافیا کے ستائے لوگوں کی مدد کو میدان میں آگئے، متحدہ نے چائنہ کٹنگ متاثرین کی حمایت کا اعلان کردیا۔ فاروق ستار کہتے ہیں عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں مگر قبضہ مافيا کے جرائم کی سزا غريبوں کو ملے یہ قبول نہيں، ایم کیو ایم متاثرہ علاقوں ميں کيمپ لگائے گی اور احتجاج بھی کرے گ، ہمارا احتجاجی مظاہرہ عدالت نہیں حکومت اور اس کی بے حسی کیخلاف ہوگا۔

فاروق ستار عدالتی فیصلے پر ناخوش بولے کہ 15 ہزار خاندان برباد ہو جائیں گے، ایم کیو ایم پاکستان نے متاثرین کے حق میں عدالت جانے کا اعلان کردیا۔

فاروق ستار بولے قبضہ مافیا کے گناہوں کی سزا غریبوں کو نہیں ملنے دیں گے، انہوں نے متاثرہ علاقوں میں کیمپ لگانے اور احتجاج کا اعلان بھی کیا۔

فاروق ستار نے مطالبہ کیا کہ چائنہ کٹنگ معاملے پر کمیشن بنایا جائے، ایم کیو ایم بھی ثبوت فراہم کرے گی۔ سماء

china cutting

FAROOQ SATTAR

land-grabbing

Tabool ads will show in this div