سراج الحق ایک روز بعد ہی اپنی نصیحت بھول گئے

امير جماعت اسلامي دوسروں کو نصيحت کرتے کرتے خود مياں فضيحت بن بيٹھے۔۔ کل تک سياستدانوں سے کہہ رہے تھے کہ ايک دوسرے کو گيدڑ کہنا ٹھيک نہيں۔۔۔۔ آج پوري قيادت ہي گيدڑ بنا ڈالی۔

گزشتہ دنوں گيدڑوں سے ہمدردی ميں امير جماعت اسلامی کا جذبہ خوب نظر آيا، نا صرف يہ بلکہ سياستدانوں کيلئے نصيحت بھی گيدڑ کے ذکر سے خالی نہ گئی۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق آج جوش خطابت ميں خود مياں فضيحت بن بيٹھے، قوم کو شير بنانے کے چکر ميں قيادت پر گيدڑ کی پھبتی کس دی اور قيادت بھی وہ جس کا وہ خود حصہ ہيں۔

لگتا ہے ايم ايم اے اور پی ٹی آئی کی کشتيوں پر بہ يک وقت سوار سراج الحق صاحب گيدڑوں کی اقسام ميں الجھ گئے، گيدڑ بھی مشکل ميں پڑگئے ہيں کہ بدنامی سے بچنے کيلئے کيا کريں، شہر کا رخ کريں يا جنگل ہی ميں چھپے رہيں۔ سماء

SIRAJ UL HAQ

JIP

Animal Right

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div