ایف بی آر نے فریحہ پرویز اوردو اسٹیج اداکاراؤں سے حساب مانگ لیا

لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے معروف گلوکارہ فریحہ پرویزاور دو اسٹیج اداکاراؤں سے حساب مانگ لیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی اداکاروں اور گلوکاروں کو ٹيکس نيٹ میں لانے کي کوششيں جاری ہيں۔ گلوکارہ فريحہ پرويز کو بھی آمدنی ظاہر کرنے کے لیے نوٹس بھيج ديا گيا ہے۔

ايف بي آر حکام کے مطابق پتنگ باز سجنا فیم سنگر فریحہ پرویز سے تين سال کي آمدن کي تفصيلات طلب کي گئي ہيں۔

اس کے علاوہ ایف بی آر کی جانب سے اسٹيج کی دو اداکاراؤں خوشبو اور صوبيہ طاہر کو بھي نوٹس جاري کر کے پندرہ روز ميں تفصيلات فراہم کرنے کا کہا گيا ہے۔ سماء

tax net

Fareeha Pervez

stage actresses

Tabool ads will show in this div