نیب نے احاطہ عدالت سے 16 افسران کو گرفتارکرلیا

کراچي :گلستان جوہرمیں چائناکٹنگ اورغیرقانونی الاٹمنٹ کیس ميں عدالت نے بيس کے ڈی اے افسران کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ نیب نے سولہ افسران کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔

تين سو سے زائد پلاٹوں کا ہير پھير کرنے والے کے ڈي اے افسران کو ہتھکڑياں لگ گئيں۔ سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت مسترد ہونے پر چودہ افسران کو احاطہ عدالت سے گرفتارکر لیا گیا۔ملزمان پر گلستان جوہر میں چائنا کٹنگ اور غیرقانونی الاٹمنٹ کا الزام تھا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ جس نےجوکیااسےاس کی سزا ملنی چاہیے۔

سندھ ہائیکورٹ میں چائناکٹنگ اورغیرقانونی الاٹمنٹ کیس کی سماعت کے دوران نیب نےعدالت کو بتایا کہ کے ڈي اے افسران نے گلستان جوہر میں 300 پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی۔بلڈرزکو فائدہ پہنچانے کے لیے قومی خزانہ کو نقصان پہنچایا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ نہیں چاہتے شہر میں چائنا کٹنگ کا سلسلہ چلتا رہے۔۔

وکيل نے موقف اپناياکہ اینٹی انکروچنمٹ انچارچ عرفان یوسفزئی کي گرفتاري سےتجاوزات کے خلاف آپریشن متاثر ہوگا۔

عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا جس نے جو کیا اسے اس کی سزا ملنی چاہیے۔چائنا کٹنگ کراتے ہیں اور عدالت کے ڈنڈے پر آپریشن بھی کرتے ہیں۔

عدالت نے بیس ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی جس کے بعد نیب نے پيشي پر آئے ہوئے سولہ افسران کو دھرلیا۔ سماء

china cutting

illlegal allotment

KDA officers

Tabool ads will show in this div