پاکستان کا ووٹ فلسطین کے حق میں ہوگا؛دفترخارجہ

اسلام آباد: دفتر خارجہ پاکستان نے واضح کیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کے فیصلے کے خلاف اقوام متحدہ میں ہونے والی ووٹنگ میں پاکستان کا ووٹ فلسطین کے حق میں ہوگا۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان یروشلم پر او آئی سی کے حالیہ اعلامیے کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ آزادی کی کوئی قیمت نہیں ہوتی، ہمارا ووٹ فلسطین کے حق میں ہو گا۔

ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ بھارت نے آبی تنازعات کے حل کے میکنزم کو غیرفعال کردیا۔سندھ طاس معاہدے کو عملی طور پرمعطل کردیا گیا ہے۔عالمی برادری بھارتی آبی جارحیت کا نوٹس لے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے غیرقانونی امیگریشن اور انسانی سمگلنگ کو انتہائی تشویشناک قرار دیا۔انہوں نے بتایا کہ یواے ای کے سیاحتی ویزہ سے متعلق پابندی کا نوٹی فکیشن جعلی تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے افغان صوبوں میں داعش کے بڑھتے ہوئے اثر ورسوخ پر تشویش کا اظہار کیا جبکہ امریکی قومی سلامتی پالیسی میں پاکستان پر عائد الزامات کو بھی مسترد کردیا۔

دفتر خارجہ نے بھارت کی جانب سے کشمیری قیادت کی بلاوجہ گرفتاری کو بھی سراسر زیادتی قرار دیا۔ سماء

FOREIGN OFFICE

UN Voting

ondemn Donald Trump's Jerusalem decision

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div