خانیوال:دھند 9جانیں نگل گئی؛20 زخمی

Dec 21, 2017

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/12/Bus-Accident-Khanawal-FTG-21-12.mp4"][/video]

خانيوال:دھند کے باعث مسافربس الٹنے سےنو مسافرجاں بحق اوربيس زخمي ہوگئے۔ زخمیوں میں سے متعدد کی حالت شویشناک ہے۔

ایم فور موٹروے پرخانیوال کے قریب تیز رفتارمسافر بس سڑک کنارے کھڑے ٹرالر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ بائیں جانب سے بس کے پرخچے اڑ گئے حادثہ میں سات افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ دو زخمیوں نے بعد میں دم توڑا۔

مسافر بس شدید دھند میں تیز رفتاری کے باعث بےقابو ہوئی۔بیس مسافر زخمی ہیں جنہیں ملتان کے نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

حادثے کے بعد موٹروے کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔ مسافر بس لاہور سے راجن پور جارہی تھی۔

موٹروے حکام کے مطابق حادثہ کے وقت شدید دھند چھائی ہوئی تھی جو حادثے کا موجب بنی۔ سماء

PUNJAB

BUS ACCIDENT

SMOG

bus overturns

Khanewal bus accident

Tabool ads will show in this div