لاہور: لیڈی ہیلتھ ورکرز نے حکومتی یقین دہانی پر دھرنا ختم کردیا

اسٹاف رپورٹ


لاہور : لاہور میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا 30 گھنٹے بعد ختم ہوگیا، حکومت نے مراعات کا بل مارچ میں اسمبلی میں پیش کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ 


لیڈی ہیلتھ ورکرز نے مطالبات کی منظوری کیلئے پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دے رکھا تھا، مشیر صحت پنجاب کی جانب سے مطالبات تسلیم کئے جانے کی یقین دہانی پر لیڈی ہیلتھ ورکرز نے دھرنا ختم کردیا۔


مشیر صحت کا کہنا تھا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کیلئے مراعات سے متعلق بل مارچ میں پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائےگا۔ سماء

لاہور

پر

نے

ranking

press

tariffs

Tabool ads will show in this div