شادی میں ون ڈش پالیسی اپنانے کا فیصلہ

پشاور: خيبر پختونخوا ميں شادي ميں ون ڈش پاليسي اپنانے کا فيصلہ کرليا گيا، جہيز کي ڈيمانڈ پر پابندي لگانے کي تجويز دي گئي، اسمبلي کي خصوصي کميٹي نے سفارشات منظور کرلي، خلاف ورزي پر دولاکھ جرمانہ اور تين ماہ قيد کي سزا مقررکردي گئي۔ خيبر پختونخوا ميں شادي کي تقريبات ميں سادگي لانے اور اخراجات محدود رکھنے کا بل تيار ہوگیا، وليمہ اور رخصتي پر صرف چاول،ايک سالن ،ايک خشک ڈش اور ميٹھے کي ہوگي اجازت ۔جبکہ شادي بياہ کي تقريبات 11 بجے رات تک ختم کرنے کي ہوگي پابندي۔

نئے قانون کے تحت جہيزکا مطالبہ بھي قابل گرفت جرم ہوگا، ميرج فنکشن بل کي خلاف ورزي پر تين ماہ قيد اور دو لاکھ روپے جرمانے کي سزا ہوگي۔

نئے قانون سازي نے شادي ہال کا کاروبار کرنے والوں کو پريشان کرديا، عوام نے مجوزہ بل کا خيرمقدم کیا ہے، مگر ساتھ ہي عمل درآمد پر تحفظات کا شکار ہیں، بل کو جلد خيبر پختونخوا اسمبلي سے قانوني شکل دي جائے گي۔ سماء

KPK

bill

Tabool ads will show in this div