امیر ترین سعودی شہزادے کا اپنی تمام ترجائیداد عطیہ کر دینے کا اعلان

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:

ریاض:سعودی شہزادے اورامیر ترین ارب پتی تاجرطلال بن ولید نے اپنی تمام جائیداد عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔ طلال بن ولید اپنی جائیداد قدرتی آفات میں مدد فراہم کرنے والے اداروں کو دیں گے۔

بےپناہ دولت اورشاہانہ طرززندگی کے باعث دنیا کے امیر تریم افراد کی فہرست میں شامل ہونے والے سعودی شہزادے طلال بن ولید دل کے بھی شہنشاہ ہیں جنہوں نے اپنی تمام تر جائیداد فلاحی مقاصد کیلئے عطیہ کر دینے کا اعلان کیا۔

طلال بن ولید وسیع وعریض مکان کے مکین، ہیرے جڑے گاڑی سمیت بیش قیمت گاڑیوں کے بھی مالک ہیں اور تو اور ان کے پاس فضائی سفرکیلئے تمام تر سہولیات سے آراستہ پرآسائش ذاتی ہوائی جہازبھی موجود ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق 32بلین ڈالرز کی جائیداد کے مالک سعودی شہزادے کے اس اقدام کا مقصد ثقافتی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔

طلال بن ولید کی جائیداد میں سے قدرتی آفات میں مدد دینے والے اداروں کے ساتھ خواتین کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرنے والی  تنظیوں کو بھی حصہ دیا جائے گالیکن فی الحال عطیہ دینے کیلئے کوئی وقت معین نہیں کیا گیا ہے۔ سماء

saudi prince

Tabool ads will show in this div