برطانیہ بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں، انسان اور جانور بے حال

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

لندن : برطانیہ میں گرمی کی لہر جو آئی تو انسانوں کے ساتھ ساتھ چڑیا گھر انتظامیہ نے ٹھنڈے ٹھنڈے پانی اور لذیذ آئس لولی سے جانوروں کی آؤ بھگت شروع کردی۔

برطانیہ پر جب موسم گرم ہوا تو جانور تک ہانپنے لگے، شیر کی بہادری پانی پانی ہوگئی، ریچھ پانی میں ہی اتر گئے۔

یارکشائر کے چڑیا گھر میں گرمی کے ستائے جانور بے چین ہونے لگے، انتظامیہ نے فوراً ٹھنڈے ٹھنڈے پانی اور ٹھنڈی ٹھنڈی آئس لولی کا انتظام کردیا، برف کے ٹکڑے تالابوں کی گرمی گھٹانے لگے، آئس لولی کا مزہ لیتے بندر ہر طرف نظر آنے لگے۔

ہاتھیوں پر پانیوں کی بوچھاڑیں ہونے لگیں، غرض موسم کی گرم لہروں سے بچنے کا ٹھنڈا ٹھار اہتمام ہوگیا۔ سماء

HEATWAVE

HotWeather

Tabool ads will show in this div