ظافر قتل کیس، 3 ملزمان رہا

Dec 20, 2017

 

کراچی : کراچی مں ظافر قتل کیس ميں تفتيشی افسر نے اختيارات کا استعمال کرتے ہوئے 3 ملزمان کو رہا کرديا۔

سی ویو پر گاڑی کی ٹکر کے معاملے پر فائرنگ سے جاں بحق ظافر زبیری قتل کیس میں تفتیشی افسر نے اختیارات استعمال کرتے ہوئے 3 ملزمان کو رہا کردیا۔

نمائندہ سماء کے مطابق ملزمان حسن برنی، حیدر حسین برنی اور رضا برنی کو بے گناہ قرار دے کر رہا کیا گیا ہے، پولیس نے اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔

تفتیشی افسر کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ رہا کئے گئے ملزمان کیخلاف کوئی شواہد نہیں ملے، مزید تحقیقات کے دوران ثبوت ملنے کی صورت میں تینوں افراد کو دوبارہ شامل تفتیش کیا جاسکتا ہے، دیگر ملزمان جنید اور رحیم کی گرفتاری کے بعد حقائق سامنے آنے کا امکان ہے۔ سماء

Zafir Murde

Seaveiw Firing

Rac

3 Suspect Released

Tabool ads will show in this div