داعش کو مکمل شکست دینے میں وقت لگے گا، امریکی صدر

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:


واشنگٹن: امریکی صدرباراک اوبامہ نے واشنگٹن میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پربات کرتے ہوئے داعش کو شکست دینے کے عزم اظہار کیا ہے ۔

امریکی صدر نے یہ واضح کر دیا کہ مزیدفوج بیرون ملک نہیں بھیجی جائے گی۔


پینٹاگون میں خطاب کے دوران صدراوبامہ نے کہا کہ شام میں داعش کیخلاف کارروائیاں تیزکی جا رہی ہیں، جن میں تنظیم کے انفراسٹکچراوررہنماؤں کونشانہ بنایاجارہاہے۔

امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ داعش کو مکمل شکست دینے میں وقت لگے گا، انہوں نے کہا کہ مزید افواج بیرون ملک بھیجنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں۔ سماء

US president

Tabool ads will show in this div