نئی ایکشن فلم سیکاریو کے سیکوئل سولڈیڈو کا پہلاٹریلر جاری

لاس اینجلس : ایکشن اور تھرل سے بھرپور  ہالی ووڈ فلم سیکاریو کے سیکوئل سولڈیڈو کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق  اسٹیفانو سولیماکی ہدایت کاری میں بننے والی فلم سیکاریو کے سیکوئل سولڈیڈو کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

یہ فلم سال 2015میں ریلیز ہوئی تھی، جس کی کہانی ایسے ڈرگ مافیا کے گرد گھوم رہی ہے جو دہشت گرد اسمگل کررہا ہوتا ہےاور جس کو ختم کرنے کے لیے سی آئی اے کی ایک ٹیم بھیجی جاتی ہے۔

فلم کی کاسٹ بینیسیو ڈیل تورو، جوش برولین، جیفرے ڈونووین، ایسابیلا مونر، کیتھرین کینر اور ڈیوڈ کاسٹانیڈا سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ مولی اسمتھ اور باسل لوانک کی مشترکہ پروڈکشن میں تیار کردہ یہ فلم 29جون 2018 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ سماء

SEQUAL

drug lord

Sicario 2

Soldado

Benicio Del Toro

Tabool ads will show in this div