ٹرمپ کا پاکستان مخالف بیان، پاکستان نے تمام الزامات مسترد کردیئے

اسلام آباد : پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی افواج کی موجودگی کے باوجود افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے الزمات من گھڑت ، بے بنیاد اور زمینی حقائق کے منافی ہیں ، الزامات انسداد دہشت گردی کی پاکستانی کوششوں اور قربانیوں کی نفی کرنے کے مترادف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان سے پاکستان کو ریاستی دہشت گردی کا بدستور خطرہ ہے، پڑوسی ملک پاکستان مخالف عناصرکو دہشت گردی کے لئے مالی معاونت فراہم کررہا ہے، جب کہ جنوبی ایشیا کا امن بھارت کے عزائم کے باعث خطرے میں ہے، پاکستان کے ایٹمی پروگرام کیلئے کمانڈ اینڈ کنٹرول انتہائی موثر اور عالمی گائیڈ لائن کے مطابق ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے امریکی صدر کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ پاکستان نے خطے میں امن اور سلامتی کے لئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اقدامات کو امریکی قیادت سمیت عالمی برادری نے سراہا ہے، امریکی افواج کی موجودگی کے باوجود افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے ، پڑوسی ملک افغانستان سے پاکستان کو ریاستی دہشت گردی کا بدستور خطرہ ہے، پڑوسی ملک پاکستان مخالف عناصر کو دہشت گردی کے لئے مالی معاونت فراہم کررہا ہے۔

جاری کردہ بیان میں ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ افراد، تنظیمیں اور انٹیلی جنس ایجنسیاں پاکستان مخالف پراکسیز میں شامل ہیں ، کچھ قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور سیزفائر لائن پر خلاف ورزیاں بڑھا دی ہیں ، مؤثر سرحدی نظام اور افغان مہاجرین کی واپسی کے لئے پاکستانی کوشش کو سبوتاژ کیا جارہا ہے۔ سماء

ALLEGATIONS

nuclear assets

Tabool ads will show in this div