پاکستان کرکٹ کےلیےاچھی خبرآگئی

Dec 20, 2017
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/12/ICC-Pak-Matches-Pkg-19-12.mp4"][/video]  

دبئی: آئي سي سي نے فیوچر ٹور پروگرام پر نظر ثانی کرلي۔پاکستان فائدے میں رہا ۔ ون ڈے ، ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی میچز کی تعداد بڑھا دی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سُن لی گئی۔آئندہ چار سالوں کیلیے فیوچر ٹور پروگرام میں میچز کی تعداد میں اضافہ  کردیاگیا۔

سنگاپور میں ہونے والی بیٹھک میں مئی دوہزار انیس سے مئی دوہزار تئیس تک پاکستان کے بین الاقوامی میچز کی تعداد ایک سو چار سے بڑھا کر ایک سو اکیس کردی گئی ۔

نئے ورژن کے مطابق قومی ٹٰیم اس عرصے میں  28 کے بجائے30 ٹیسٹ،38 کے بجائے 43 ون ڈے اور 48 ٹی ٹوئنٹی کھیلے گا ۔

گرین شرٹس کے ون ڈے میچز کی تعداد اب افغانستان اور زمبابوے سے زیادہ ہوگئی ہے ۔ ایف ٹی پی کی حتمی منظوری آئندہ سال فروری میں دی جائے گی۔ سماء

Tabool ads will show in this div