سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر کے ڈی اے کی بریت کی درخواست مسترد

 

کراچی: زمینوں کی غیرقانونی بندربانٹ کا معاملہ سپریم کورٹ نے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر کے ڈی اے ممتاز الحق کي بريت کي درخواست مسترد کردی ۔ بحریہ ٹاؤن کو غیرقانونی الاٹمنٹ پرشرجیل میمن کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی ۔

سپريم کورٹ کراچي رجسٹري ميں سماعت کے دوران سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر کے ڈی اے ممتاز الحق کي بريت کي درخواست مسترد کرتے ہوئے جسٹس سجاد نے ريمارکس دئے کیا یہ افسر اتنا معصوم ہے کہ اسے معلوم ہي نہیں کیا الاٹ کررہا ہے۔

وکيل نے موقف اپنايا کہ ملزم نے متبادل زمین کی الاٹمنٹ پر دستخط کیے تھے، جس پر عدالت نے ريمارکس دئے کہ آپ کا موکل تو چائنہ کٹنگ کا اعتراف کرچکا ہے۔

ادھر سندھ ہائي کورٹ ميں بحریہ ٹاؤن کو گیارہ ہزار ایکڑ اراضی کی غیرقانونی الاٹمنٹ کيس کي سماعت ہوئي، عدالت نے سابق صوبائی وزیرشرجیل میمن کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

نیب پراسیکیوٹرنےعدالت کو بتایا کہ غير قانوني الاٹمنٹ ميں شرجيل ميمن اور ايم ڈي اے افسران کا اہم کردار رہا، قومی خزانے کو اربوں کا ٹيکا لگانے والوں کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہيں۔ سماء

china cutting

kda

Tabool ads will show in this div