بی جے پی رہنماء نے کوہلی اور انوشکا کو غدار قرار دے دیا

Dec 19, 2017

ممبئی : بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنماء نے کرکٹ کپتان ویرات کوہلی اور معروف اداکارہ انوشکا شرما کو غدار قرار دے دیا، بولے کہ کھاتے کماتے بھارت میں ہیں اور شادی کرنے اٹلی جاتے ہیں۔

بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے مقامی رہنماء نے اٹلی میں شادی پر ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی حب الوطنی پر سوالات اٹھا کر نئی بحث چھیڑ دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیا پردیش سے بی جے پی کے ایم ایل اے پننہ لال شکیا بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور معروف بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی اٹلی میں شادی پر پھٹ پڑے، کہتے ہیں یہ لوگ بھارت میں کماتے اور شہرت پاتے ہیں، یہاں کا پیسہ باہر لے جاتے ہیں۔

بی جے پی رہنماء نے مزید کہا کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نوجوانوں کیلئے مثال کہلانے کے مستحق نہیں، ایسے لوگ ہمارے لئے مثال نہیں ہوسکتے، اٹلی کے ڈانسر بھارت آکر لکھ پتی بن رہے ہیں اور ہمارے لوگ اپنا پیسہ باہر لے جارہے ہیں، ہمارے لئے وہ لوگ مثال ہیں جو ملک کے ساتھ مخلص ہیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے ایک ہفتہ قبل اٹلی میں شادی کی تھی جس میں ان کے خاندان کے قریبی افراد اور چند دوستوں نے شرکت کی تھی، بھارتی جوڑی 21 دسمبر کو نئی دہلی میں شادی کی ایک اور تقریب کا انعقاد کریں گے جبکہ فلم و کرکٹ انڈسٹریز سے تعلق رکھنے والی مشہور و معروف شخصیات کیلئے 26 دسمبر کو گرانڈ گالا منعقد ہوگا۔ ویب ڈیسک

ACTRESS

anuskha sharma

Tabool ads will show in this div