وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، مذاکراتی عمل سے متعلق گفتگو

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : وزیراعظم سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی، نواز شریف کہتے ہیں فائر بندی کی صورت میں ہی مذاکراتی عمل آگے بڑھ سکتا ہے۔


وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کے دوران نواز شریف نے طالبان کمیٹی سے مذاکرات اور اس میں پیدا ہونے والے تعطل پر آرمی چیف کو اعتماد میں لیا۔


وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امن کی خواہش کمزوری ہرگز نہیں، مذاکرات اس وقت ہی کامیاب ہوسکتے ہیں جب دونوں فریق نیک نیتی سے کام لیں، مذاکرات کے ساتھ دہشت گردی کسی طور بھی قبول نہیں۔


آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بتایا کہ پاک فوج ہر قسم کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔ سماء

کی

چیف

سے

eid

آرمی

Benazir

Tabool ads will show in this div