بان کی مون کی افغان حکومت اور طالبان مذاکرات میں پاکستانی کردار کی تعریف

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر :

نیویارک : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات میں پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے اسے مثبت قدم قرار دیا ہے۔

 

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کے ترجمان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیکریٹری جنرل بان کی مون پاکستان میں ہونے الے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کو سراہتے ہیں۔ اس موقع پر ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکریٹری جنرل کی جانب سے مذاکرات میں پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف کی ہے، بان کی مون نے مذاکرات میں شامل تمام اسٹیک ہولڈرز کی کاوشوں کو بھی سراہا ہے۔

 

بان کی مون کا مزید کہنا تھا کہ افغان حکومت اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات سے خطے میں امن عمل مکمل ہو گا، میزبان ملک پاکستان نے مذاکرات میں اہم کردار اد کیا ہے۔

 

واضح رہے کہ منگل کے روز پاکستان کے سیاحتی علاقے مری میں افغان حکومت اور طالبان نمائندوں کے درمیان ہونے والی ملاقات کو نہایت اہمیت حاصل ہے، تجزیہ کاروں کے مطابق امید ہے کہ افغان حکومت کی جانب سے جنگ بندی کی پیشکش پر افغان طالبان راضی ہو جائیں گے، ملاقات میں افغان حکومت اور طالبان کے علاوہ پاکستان نے سہولت کار جب کہ امریکا اور چین نے مبصر کی حیثیت سے شرکت کی تھی۔ سماء

RUSSIA

USA

CHINA

MURREE

TALIBAN

AMERICA

BAN KI MOON

NEGOTIATION

GROUPS

Tabool ads will show in this div