امریکا کی جانب سے پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات کا خیرمقدم
ویب ایڈیٹر:
واشنگٹن : ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکا نے پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کی روس کے شہر اوفا میں ملاقات کا خیر مقدم کیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کی ملاقات مثبت پیش رفت ہے، ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میٰ کمی ہو، دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا دونوں ممالک کے بچوں کا روشن مستقبل دیکھنا چاہتا ہے۔ سماء