قاہرہ میں اطالوی قونصل خانے کے باہر دھماکہ

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:
قاہرہ: مصرکے دارالحکومت قاہرہ میں کار بم دھماکے سے اٹلی کا قونصل خانہ جزوی طور پر تباہ ہوگیا۔

کار بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور4زخمی بھی ہوئے، پولیس نے دھماکے کے بعد علاقے میں سرگرم 4صحافیوں کوحراست میں لے لیا۔

مصری خبررساں ایجنسی کے مطابق دھماکا کار میں نصب ریموٹ کنٹرولڈ ڈیٹونیٹرکا تھا، دھماکے سے قاہرہ کے وسطی علاقہ میں موجود اطالوی قونصل خانہ جزوی طور پر تباہ ہوگیاجبکہ ایک شخص ہلاک اور دوپولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

کار بم دھماکے کے بعد علاقے میں خوف کی فضا پائی جاتی ہے،فی الحال دھماکے کی ذمےداری کسی نے قبول نہیں کی۔ سماء

dead

Tabool ads will show in this div