چین میں بارشوں نے تباہی مچادی،بستیاں ڈوب گئیں

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ:


بیجنگ : چین میں موسم بگڑ گیا، طوفانی بارش نے صوبہ زجیانگ کو آلیا، مکانات میں پانی داخل ہوگیا۔ بستیاں کی بستیاں ڈوب گئیں، امدادی ٹیموں کو کشتیوں کا سہارا لینا پڑ گیا۔

چین کے صوبہ زجیانگ کے شہر'چان ہوم' میں دو روز تک طوفانی بارش سے سیلاب آگیا، مٹی کے تودوں نے سڑکیں تباہ کردیں۔ بیس کاؤنٹیز میں سو ملی میٹربارش نے ہلچل مچا دی۔ کئی بستیاں پانی میں ڈوب گئیں، مکانات میں پانی داخل ہوگیا۔

گلیاں تالاب بن گئیں، بانس کے جنگل تباہ ہوگئے۔ امدادی ٹیمیں امتحان میں پڑگئیں، کشتیوں کا سہارا لینا پڑ گیا، بہت سے رہائشیوں کومحفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ سماء

CHINA

SLUMS

Tabool ads will show in this div