پی آئی اے نے عمرہ زائرین کیلئے نئی سہولت متعارف کروادی

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز نے عمرہ زائرین کے لیے ایگزیکٹو اکانومی کلاس متعارف کروا دی ہے۔

پی آئی اے نے اپنی پروازوں میں عمرہ زائرین کے لیے ایگزیکٹو اکانومی کلاس متعارف کروا دی ہے۔ ترجمان پی آئی کے مطابق عمرہ زائرین پاکستان بھرسے پی آئی اے کی جدہ اور مدینہ منورہ کے لیے پروازوں میں ایگزیٹو اکانومی کلاس کی سہولت سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔

ایگزیٹو اکانومی کلاس میں مسافروں کو بزنس کلاس والا کھانا فراہم کیا جائے گا اور ویسی ہی سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ مسافروں کو 5 کلوگرام اضافی سامان ساتھ لے جانے کی بھی سہولت دی جا رہی ہے۔

اس کے علاوہ پی آئی اے نے عمرہ زائرین کے لیے پاکستان سے شیڈول پروازوں کے علاوہ اضافی عمرہ پروازیں چلانے کا اعلان بھی کیا ہے۔ترجمان کے مطابق آئندہ دو ہفتوں کے دوران کراچی سے 4اضافی پروازیں، اسلام باد سے 3، لاہور سے 2 اور ملتان سے ایک اضافی پرواز چلائی جائے گی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق اضافی پروازوں میں بڑے طیارے استعمال کیے جائیں گے جن میں نشستوں کی تعداد زیادہ ہوگی۔ سماء

Umrah Passengers

Executive Economy Class

Extra Umrah Flights

Tabool ads will show in this div