Technology

پاکستان کا سائنس و ٹیکنالوجی کے نئے دور میں قدم

Dec 18, 2017

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/12/Science-Fair-Isb-Pkg-18-12.mp4"][/video]

اسلام آباد: پاکستان نے سائنس و ٹیکنالوجی کے نئے دور میں قدم رکھ دیا۔ مستقبل کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے سائنس میلے میں اپنی ایجادات پیش کیں تو دیکھنے والے پاکستان میں چھپا اتنا ٹیلنٹ دیکھ کر دنگ رہ گئے۔


پاکستاني طلباء کي سائنس کے شعبے ميں مہارت، سائنس ميلے ميں کمال ايجادات کي نمائش۔ یہ ہے ڈاکٹر ڈرون جہاں ایمبولینس نہ پہنچے وہاں اڑ کر جائے۔ دوائیاں پہنچائے اور جان بچائے۔ یہ رہا انسان کی سوچ پڑھ کر کام کرنے والا مصنوعی بازو جو سوچو یہ کر دکھائے۔

آن لائن فزیو تھراپی بھی سائنس کے یہ سارے کرشمے دکھائے گئے کامسٹس یونیورسٹی اسلام آباد میں سجے فرنٹیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میلے میں سائنس کے جدید خزانے سے ملنے والی ان چیزوں میں جدید نمبر پلیٹ ریڈرسسٹم۔ بیک اپ ربوٹک سیکیورٹی سسٹم اور کسان ڈرون بھی ہے جو نہ صرف فصلوں پر سپرے کرے گا بلکہ فصلوں کو لگنے والی بیماریوں پر بھی گہری نظر رکھے گا۔

ایف آئی ٹی میں پیش کیے گئے یہ پراجیکٹس پاکستان میں سائنس و ٹیکنالوجی کی دنیا میں خوش آئند پیش رفت ہیں۔ سماء

AMBULANCE

new era

Tabool ads will show in this div