بھارتیوں کےسینوں پرسانپ لوٹ گئے،عیدپرمقبوضہ کشمیرمیں پاکستانی پرچم بلند

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:


سری نگر : بھارت قابض فوج کے زیر تسلط علاقے مقبوضہ وادی کشمیر کے مختلف شہروں میں ایک بار پھر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرا دیا گیا، مقبوضہ وادی کے گلی گلی محلے محلے عید کے موقع پر بھارتی قابض فوج کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی گئی، اس موقع پر مظاہرین کی جانب سے پاکستان کے حق میں نعرے لگائے گئے۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج عیدالفطر کے موقع پر بھی اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آٓئی۔ سید علی گیلانی سمیت کئی کشمیری رہنمائوں کو گھر میں نظر بند کر دیا۔ نظر بندی کے خلاف لوگوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی۔ وادی میں پاکستانی پرچم بھی لہرایا گیا۔

حریت رہنماء سیدعلی گیلانی کی نظر بندی کیخلاف کشمیری نوجوان سڑکوں پر نکل آئے۔ احتجاج کے دوران سرینگر کی فضائیں پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہیں۔ مظاہرین نے پاکستانی پرچم بھی لہرایا۔ ریلی میں شریک مظاہرین نے سید علی گیلانی اور دیگر حریت رہنمائوں کی نظر بندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا اور بھارتی سیکیورٹی فورسز کے مظالم کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ بھارتی سیکیورٹی فورسز نے روایتی سنگدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریلی میں شریک مظاہرین پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا جس سے کئی کشمیری نوجوان زخمی ہوگئے۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کر نے کے لیے آنسو گیس سے شیلنگ بھی کی، اسلام پورہ، بارہ مولہ اور بڈگام سمیت دیگر علاقوں میں بھی آزادی کے متوالوں نے قابض فوج کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پاکستانی پرچم لہرائے اور فضا پاکستان زندہ باد اور ہم کیا چاہتے آزادی کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکرہے کہ ہر سال کی طرح عید کے موقع پر بھارتی قابض فوج نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے حریت رہنماؤں کو نماز عید کی ادائیگی سے روک دیا اور انہیں گھروں میں نظر بند کردیا۔ سماء

Tabool ads will show in this div