ریاست ایریزونا کو طوفان کے بعد بارشوں اور سیلاب نے گھیر لیا

اسٹاف رپورٹ


فیونکس : امریکا کی ریاست ایریزونا کو طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب نے آلیا، مکانات اور گاڑیوں سمیت کئی املاک ریلے میں بہ گئیں۔

مقامی انتظامیہ نے شہریوں کیلئے حفاظتی ہدایات جاری کیں، جس کے بعد طوفانی بارشوں نے سیلاب کی صورت اختیار کرلی۔ ایریزونا کے دارالحکومت فینکس کے مغربی علاقوں میں سیلاب نے تباہی مچادی، بڑی مرکزی شاہراہیں بلاک ہوگئیں۔ ہرطرف پانی کے ریلے بہہ نکلے۔ گاڑیاں اور دیگر کئی املاک پانی کی زد میں آگئیں، علاقہ کی بجلی منقطع ہوگئی، تاہم کوئی ہلاک یا زخمی نہ ہوا۔ سماء

strom

ARIZONA

STATE

PHOENIX

Tabool ads will show in this div