بھارت کے کئی علاقوں میں بارشوں نے ہلچل مچادی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


نئی دہلی : بھارت کے کئی علاقوں میں بارشیں ہلچل مچارہی ہیں،جس سے معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں، بارشوں سے گھروں میں پانی داخل ہوگیا ہے۔

ریاست گجرات کے شہروڈوڈرا میں مسلسل بارشوں نے روز مرہ کے معمولات معطل کر دیئے ہیں، سیلابی ریلے اورمٹی کے تودے گرنے کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔ گندے پانی سے پیدا ہونے والی بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں۔ زیادہ تر دیہاتی اورپسماندہ علاقے متاثر ہیں، جب کہ ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں صورتحال مختلف ہے۔ شدید گرمی اورخشک موسم نے ڈیرے جمائے ہوئے ہیں، فصلیں بوند بوند کیلئے ترس رہی ہیں۔ سماء

UP