کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ، سردی میں اضافہ
کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بارش کاسلسلہ جاری ہےجس کے باعث سردی میں اضافہ ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رات گئے بارش شروع ہوگئی جبکہ بجلی کی گرج چمک کاسلسلہ بھی جاری ہے جس کے باعث سردی کی شددت میں اضافہ ہوگیا۔
کراچی کے علاقے آئی چندر یگرروڈ، اورنگی ٹاؤن، سعیدآباد میں ہلکی بارش جبکہ ڈیفنس،کلفٹن،شاہراہ فیصل اور گردونواح میں تیز بارش جاری ہے تاہم مختلف علاقوں میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی دیکھنے میں آئی ہے۔

محکمہ موسمیات کی شہرمیں بارش کی پیشگوئی تھی ، تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے ۔ سماء