افغانستان کے فوجی اڈے پر طالبان نے قبضہ کرلیا

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:

کابل: افغانستان میں طالبان نے بدخشاں کے مشترکہ فوجی اڈے پر حملہ کرکے قبضہ کرلیا ہے۔

افغان فورسز کا کہنا ہے کہ طالبان نے بدخشاں کے مشترکہ فوجی اڈے پر قبضہ کرلیا ہے۔ بدخشاں کے فوجی اڈے پرقبضہ کیلئے طالبان نے ہفتہ کی رات حملہ کیا، ایک دن تک اڈے پرموجود افغان فورسز اور طالبان میں جھڑپیں ہوئیں۔

جھڑپوں کے بعد بدخشاں پولیس چیف لال محمد احمد زئی کے ترجمان نے بیان دیا کہ طالبان نے اڈے پرکنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ جبکہ اڈے پر موجود افغان فورسزمناسب اسلحہ اورنفری موجود نہ ہونے کے سبب پیچھے ہٹ گئیں ہیں۔ طالبان نے واقعہ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ سماء

KABUL

TALIBAN

badkashan

Tabool ads will show in this div