بھارت کامکروہ چہرہ بےنقاب،بھارت پاکستان دشمنی میں اندھاہوگیا

ویب ایڈیٹر:


ممبی / نئی دہلی : بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف بے سرو پا الزامات کی بوچھاڑ کردی، گورداس پور واقعہ پر ایسی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کی جس میں کچھ بھی سمجھ نہیں آتا، لیکن بڑے دھڑلے سے کہا جارہا ہے کہ یہ دہشت گرد پاکستان سے آئے ہیں۔

مزید پڑھیں :  بھارت نے خود ہی حملہ کراکے خود ہی ڈرامہ رچا دیا۔۔۔۔

گورداس پور حملے میں شامل دہشت گرد کون ہیں؟ کہاں سے آئے؟ نہ فوٹیج میں کہیں ثبوت نہ نام و نشان مگر بھارتی میڈیا مہان۔ انڈین آرمی کی وردی پہنے ان دہشت گردوں کو پاکستانی قرار دے ڈالا۔

ایسی مبہم سی سی ٹی وی فوٹیج جس میں نہ کسی کا چہرہ نظر آرہا ہے، نہ علاقے کا اتہ پتہ معلوم پڑتا ہے، نہ یہ کہیں سے نظر آتا ہے کہ تینوں حملہ آور کہاں جارہے ہیں؟ کیا گورداس پور پولیس اسٹیشن مگر بھارتی میڈیا نے جھوٹی کڑیاں جوڑیں اور کہاںی گڑ کے پاکستان کے سر الزام تھوپ دیا۔

کچھ دن پہلے بھی اسی طرح کا ڈرامہ رچایا گیا تھا، کشتی کا ڈرامہ مگر بھارتی جرنیلوں نے خود اس بات کا بھانڈا پھوڑ دیا تھا، لگتا ہے جاسوس طیارے کا بھانڈا پھوٹتے ہی بھارت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ہیں اور انڈین میڈیا کے ذریعے اوچھی حرکتیں شروع کردی گئی ہیں، تاکہ امن پسند پاکستان پر پھر سے انگلیاں اٹھائی جائیں۔

گورداس پور واقعہ پر بھارت نے اپنی عدالت لگا کر خودی فیصلہ سنا ڈالا، واقعہ پر بھارت نے ثبوتوں کی جگہ اپنی اوقات دکھا دی، اپنی پرانی روایت جاری رکھی، یعنی جھوٹے الزام کی عادت ہی نہیں ، بھارت کو شوق بھی ہے، واقعہ رونما ہوتے ہی بھارت اپنے حواس کھو بیٹھا اور بھارتی میڈیا کی طوفان بدتمیزی میں حکومت بھی ہمنوا بن گئی، دہشت گردوں کے حملے کو پاکستان سے جوڑنے کی سرتوڑ کوششیں شروع کردی گئیں۔ کشتی کا ڈرامہ فلاپ اور جاسوس کبوتر ناکام ہوا تو بے سرپا ویڈیو لے کر الزام پاکستان پر تھوپ دیا۔ سماء

ZARBEAZB

TROOPS

KHALISTAN

CHIEF

CHECK POST

GURDASPUR

AZAD

FOOTAGE

CHINA

FOREIGN OFFICE

indian media

POLICE STATION

Tabool ads will show in this div