کراچی:ٹریفک حادثے میں14 پولیس اہلکارزخمی

کراچي: شاہ لطيف ٹاون کے قريب ٹريفک حادثے میں چودہ پولیس اہلکارزخمی ہوگئے۔ پولیس وین کومخالف سمت سے آنے والے ٹرالرنے ٹکرماری۔ پولیس نے ٹرالرڈرائیورکوگرفتارکرلیا ہے۔

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس ٹرک اور ٹریلر کے تصادم میں چودہ اہلکار زخمی ہوگئے ۔ ٹریلر مخالف سمت سے آرہا تھا کہ سامنے سے آنے والے ٹرک کو ٹکر مار دی۔

واقعے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاررات کی ڈیوٹی کے بعد رزاق آباد ٹریننگ سینٹرجا رہے تھے۔ پولیس نے حادثے کا ذمہ دارٹریلرڈرائیورکو قرار دیا جومخالف سمت سے آرہا تھا۔

حادثے کے زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں تمام اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

پولیس نے ٹریلر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔ سماء

POLICEMEN

SHAH LATIF TOWN

TRAFFIC ACCIDENT

SSP Rao Anwar

Tabool ads will show in this div