ایشین نیٹ بال،پاکستان آج روایتی حریف بھارت سے ٹکرائیگا

Dec 17, 2017

کوالا لمپور : پاکستان ایشین نیٹ بال چیمپین شپ کے فائنل میں پہنچ گیا، جس کے بعد آج اتوار کو پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کوالالمپور میں جاری ایشین نیٹ بال چیمپین شپ ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے سنگاپور کو ہراکر فائنل کے لئے رسائی حاصل کی۔

 

پاکستان نے تریسٹھ کے مقابلے میں پچھتر گولز سے فتح حاصل کي۔ دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے ملائیشیا کو ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی ہے۔

ایونٹ کا فیصلہ کن ٹکراؤ پاکستان اور روایتی حریف بھارت کے درمیان آج بروز اتوار کھیلا جائے گا۔ سماء

Tabool ads will show in this div