آج لاہور میں روڈ بند کرکے پُرامن احتجاج کرینگے،پی ٹی آئی رہنما
ویب ایڈیٹر:
لاہور : پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ لوگوں نے رضاکارانہ طور پر راستے بند کر دیئے ہیں، انہوں نے کہا کہ کراچی کی طرح آج لاہور کا احتجاج بھی پر امن رہے گا۔
سول سکریٹریٹ کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ شہری انصاف کیلئے آج کے دن کو زحمت نہیں رحمت سمجھیں، آج ہم لاہور میں روڈ بند کر کے پُرامن احتجاج کریں گے، عندلیب عباس کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف پر امن احتجاج پر یقین رکھتی ہے، ہم تشدد کا راستہ اختیار کریں گے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کا سول سیکریٹریٹ کے سامنے جمع ہو کر احتجاج جاری ہے جہاں انہوں نے چوک بند کردی،پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے سول سیکریٹریٹ ملازمین کو بھی اندر نہیں جانے دیا جا رہا، اس موقع پر اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ ملازمین مغرب کے بعد سڑکیں کھلنے پر گھر واپس جا سکتے ہیں، آج کا احتجاج 18 دسمبر کی ریہرسل ہے۔ سماء