مفت کی دارو پینے والے؟رشی کپورکانیا شوشہ

Dec 16, 2017

بھارتی اداکار رشی کپور متنازع بیانات کے باعث خبروں کی زد میں رہتے ہیں ۔ اس بار ان کی بیان بازی پاکستان نہیں بلکہ بھارتی صحافیوں کے خلاف رہی۔ رشی کپور نے بھارتی صحافیوں کو مفت کی شراب پینے والے قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا پراپنی متنازع ٹویٹس سےاکثر ہی تنقید کا نشانہ بننے والے رشی کپور، راج کپور کی 93 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں صحافیوں پر برس پڑے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے والد راج کپور کی سوانح حیات پرمبنی کتاب کی رونمائی میں رشی کپوربطورمہمان خصوصی مدعو تھے لیکن عجیب بات یہ ہوئی کہ صحافیوں کی موجودگی انہیں ایک انکھ نہ بھائی اور انہیں تقریب چھوڑ کر جانے کا کہہ دیا۔

رشی کپورنے تقریب میں موجود صحافیوں سے پوچھا کہ آپ کون ہیں، جس پر صحافیوں نے انہیں اپنا میڈیا کارڈ دکھایا لیکن اس کے باوجود رشی کپور نے کڑا طنزکرڈالا۔ رشی کپور نے صحافیوں کو ’’مفت کی داروپینے والے‘‘ کہا جس کے بعد ان کے ذاتی محافظوں نے بھی صحافیوں کو لال جھنڈٰ دکھاتے ہوئے کہا کہ مسٹر کپور آپ کی یہاں موجودگی نہیں چاہتے۔

تقریب رونمائی میں فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شریک تھے لیکن اتنی عزت افزائی کے بعد بھارتی صحافیوں نے بائیکاٹ کرنا ہی مناسب سمجھا۔ ہوٹل کے سیکیورٹٰ چیف کا بھی کتاب کے پبلزر کی جانب سے معاملہ ختم کرانے کی درخواست پر کہنا تھا کہ کیا آپ نہیں جانتے مسٹر کپور کیسے ہیں۔

Rishi kapoor

Raj Kapoor

one man show

rishi kapoor controversy

Tabool ads will show in this div