پنجاب میں غیرمعیاری گوشت کے 31 مراکزسیل

لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی کے تحت میٹ سیفٹی ٹیموں نے صوبے بھر ميں گوشت کي جانچ پڑتال شروع کردی۔ ناقص گوشت فروخت کرنے پرمختلف شہروں میں اکتيس پوائنٹس کوسربمہرکردياگیا۔

اشیائے خورونوش کے بعد محفوظ اور صاف گوشت کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی پھر سےمتحرک ہو گئی۔ ميٹ سيفٹي ٹيموں نے مختلف شہروں میں گوشت فروخت کرنے والے پوائنٹس کی چیکنگ کی۔

غير معياري گوشت کي فروخت پرلاہورمیں گيارہ،راولپنڈی میں پانچ، ملتان تين، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں دو، دو پوائنٹس کو سیل کیا گیا۔ کاروائیاں بیمار اور مردہ مرغیوں کے گوشت کی فروخت اور گندے پانی کے استعمال پر کی گئیں۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق بہتر نتائج کے لیے میٹ سیفٹی ٹیموں میں فوڈ سائنسز کی بجائے ویٹرنری اسپیشلسٹس کو بھرتی کیا گیا ہے جو نہ صرف بازاروں بلکہ مذبح خانوں کی بھی باقاعدگی سے جانچ پڑتال کریں گے۔ سماء

punjab food athourity

Tabool ads will show in this div