لاہورنےعمران خان کی شیطانی سونامی مستردکردی،سعدرفیق

ویب ایڈیٹر:


لاہور   :   پاکستان مسلم لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ لاہور نے عمران خان کی شیطانی سونامی مسترد کر دی، تحریک انصاف طے شدہ معاہدے سے مکر گئی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مٹھی بھر ڈنڈا بردار لوگوں سے چوک، چوراہوں کو بند کرایا گیا، عمران خان کی شیطانی سونامی مسترد کر دی، تحریک انصاف طے شدہ معاہدے سے مکر گئی۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ شاہدرہ میں گدھے کے ساتھ بھی بدسلوکی کی گئی،انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان! بازآجاؤ، بال ٹھاکرے نہ بنو، لاہور احتجاج میں افسوس ناک واقعات پر تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ صحافیوں کو پیشہ ورانہ ذمہ داروں سے روکا گیا، عمران خان کے بلوائیوں نے لوگوں کا حق غضب کیا، عمران صاحب! جوڈیشل کمیشن بنانا ہے تو پارلیمنٹ میں لوٹنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران کو جوڈیشل کمیشن بنانا ہے تو 34ممبران اسمبلی لیکر آئیں، جوڈیشل کمیشن کے لیے ہم پھر خط لکھ دیں گے۔ سماء

کی

stations

moodys

Tabool ads will show in this div