عدالتی فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے، پی پی پی

Dec 15, 2017

اسلام آباد : پیپلزپارٹی نے عمران خا اور جہانگیر ترین سے متعلق عدالتی فیصلے کو سمجھ سے بالاتر قرار دے دیا، ترجمان پی پی پی کا کہنا ہے کہ اثاثے چھپانے کے الزام پر نواز شریف نااہل اور عمران خان اہل کیسے ٹھہرے؟۔

مسلم لیگ ن کے رہنماء حنیف عباسی کی درخواست پر سپریم کورٹ میں عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف غیر قانونی اثاثوں سے متعلق کیس چلا جس میں پی ٹی آئی چیئرمین کو کلین چٹ مل گئی تاہم سینئر رہنماء کو نااہلی کا سامنا کرنا پڑا۔

عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر پیپلزپارٹی پاکستان کا رد عمل بھی سامنے آگیا، ترجمان پی پی پی کا کہنا ہے کہ عدلیہ کے فیصلے سمجھ سے بالاتر ہیں، جس الزام میں وزیراعظم نااہل ہوئے اس میں عمران خان اہل ٹھہرے، نواز شریف اور عمران خان نے اثاثے چھپائے ایک نااہل اور دوسرا اہل کیسے؟،

ترجمان نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے ریفرنس کھولنے کا حکم دیا تھا، بینچ کے فیصلے کو 3 ججوں نے مسترد کردیا، آج عمران خان کا انجن ناکارہ اور اے ٹی ایم مشین بھی بند ہوگئی۔ سماء

PM

PTI

IMRAN KHAN

JAHANGIR TAREEN

SCP

Tabool ads will show in this div