جہانگیرترین کی نااہلی پربلاول بھٹو کاکڑاطنز
عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف نااہلی کیس کا فیصلہ آنے کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان پر گہرا طنز کر ڈالا۔
سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سے دائر درخواستوں پر عمران خان کو اہل جبکہ جہانگیر ترین کو نااہل قرار دیا تو پارٹی میں جہانگیر ترین کی مالی معاونت کے حوالے سے بلاول بھٹو نے گہری بات کردی۔
ATM out of order #TareenOUT
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) December 15, 2017
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں بلاول نے جہناگیر ترین کی نااہلی پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’اے ٹی ایم آؤٹ آف آرڈر‘‘۔
بلاول کا اشارہ یقیننا جہانگیرترین کی مضبوط مالی حیثیت کے باعث پارٹی میں کی جانے والی فنڈنگ کی جانب تھا۔ سماء