انوشکا اور ویرات کے شادی کارڈ کی خاص بات کیا؟

ممبئی : کیا آپ جانتے ہیں  انوشکا اور ویرات کے شادی کے کارڈ میں سب سے انوکھی بات کیا ہے ؟؟ آئیں ہم آپ کو دکھاتے ہیں کہ اٹلی میں شادی کے بعد ممبی میں دئیے جانے والے استقبالیہ کیلئے دونوں نے کس طرح کا کارڈ ڈیزائن کروایا ہے۔

نو بیاہتا جوڑے نے شادی کی طرح استقبالیہ بھی یاد گار بنانے کیلئے کارڈ بھی یادگار انداز میں ڈیزائن کرایا ہے۔ دعوت نامے ایک باکس نامہ لفافے میں بند ہے اور ہر کارڈ کے ساتھ ایک چھوٹا سے پودا بھی بھجوایا گیا ہے۔

استقبالیہ کے لیے انوکھے دعوت نامے میں پودے کے ساتھ ساتھ چاکلیٹ بھی موجود ہے۔

دونوں کے استقبالیہ کا کارڈ ڈیزائنر سینڈی کھرانہ نے تیار کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ یہ خاص کارڈ ہے جس میں ایک پودا بھی دیا جارہا ہے کیوں کہ انوشکا شرما چاہتی تھیں کہ پودا بھی دعوت نامے کا حصہ ہونا چاہئے تاں کہ جس مہمان کو بھی کارڈ دیا جائے وہ اس پودے کو یادگار کے طور پر اپنے پاس رکھے۔

 

 

شادی کارڈ کے دوسری طرف ایک ڈبہ ہے جس میں چاکلیٹس اور ٹافیاں ہیں جو کہ فرانسیسی کمپنی ’فلیور ڈی لیس‘ نے تیار کی ہیں جن کا ذائقہ ہیزل نٹس اور ٹرفل جیسا ہے۔

اس اقدام کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا ہے کیوں کہ رواں سال اگست میں سری لنکا کے دورے کے دوران ان دونوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تھیں ، ان تصاویر میں جوڑے کو ایک ساتھ پودے لگاتے ہوئے اور انہیں پانی دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

جوڑے کی جانب سے مہمانوں کو بھیجا گیا کارڈ بظاہر درخت لگانے کے لئے ایک گملے کا کردار ادا کر رہا ہے تاہم بعض ناقدین کا خیال ہے کہ ویرات اورانوشکا اپنی شادی کو زیادہ دیر تک میڈیا میں رکھنے کے لئے ایسے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

 

 

واضح رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی جانب سے شادی کا استقبالیہ 26 دسمبر کو ممبئی کے اعلی شان ہوٹل میں دیا جا رہا ہے۔ شادی شدہ جوڑا اس وقت ہنی مون کے لیے یورپی شہر روم میں موجود ہے۔

 

اداکار نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر شوہر کے ساتھ ہنی مون کی پہلی سیلفی بھی پوسٹ کی تھی جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا ہے۔

 

indian

reception

newly wed

itlay

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div