ہوشیار باش،پاکستانی پاسپورٹ میں نئی چیز کااضافہ

اسلام آباد : حکومت کی جانب سے قومی پاسپورٹ میں نئے آپشن کا اضافہ کردیا گیا ہے، حکومتی بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ شہریوں کو نئے سال 2018ء کے وسط میں ای پاسپورٹ کا اجراء شرو ع کر دیا جائے گا جس میں مائیکرو چپ لگی ہوگی۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے الیکٹرانک پاسپورٹ مارچ 2018 میں سفارت کاروں کو جاری کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سفارت کاروں کے بعد جون 2018میں تمام شہریوں کو بھی نئے مائیکرو چپ والے پاسپورٹ جاری کیے جائیں گے۔ ای پاسپورٹ میں مائیکرو چپ لگی ہوگی، جس میں مسافر کے بارے میں تمام معلوما ت درج ہوں گی، جس سے جعلی کاغذات کے ذریعے سفر کرنے والوں کا قلع قمع کیا جا سکے گا۔

اس سے قبل یہ تجویز پیش کی گئی تھی کہ ای پاسپورٹ اسی سال جاری کر دیئے جائیں گے اور امیگریشن آفس بھی کام شروع کر دیں گے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ای پاسپورٹ کا انتہائی شاندار قدم سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے 2016 میں اٹھایا گیا تھا ۔ پاسپورٹ کی تیاری کیلئے ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس اینڈ امیگریشن عثمان باجوہ نے فرانسیسی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کر لیاہے۔ سماء

illegal

documents

E-Passport

microchip

Tabool ads will show in this div