ملتان میں پیپلزپارٹی کا سیاسی پاور شو،تیاریاں مکمل

Dec 15, 2017

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/12/PPP-JALSA-MULTAN-15-12.mp4"][/video]

ملتان : پاکستان پیپلزپارٹی آج ملتان میں سیاسی رنگ جمائے گی، جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی آج ملتان میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ جلسے سے بلاول بھٹو زرداری سمیت اہم قیادت خطاب کرے گی۔ پنڈال کو پارٹی جھنڈوں سے سجا دیا گیا ہے۔ جب کہ جلسے کی تمام تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی ہیں۔

جلسے کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ مقامی پی پی عہدے داروں کے مطابق آج ہونے والا جلسہ ملتان کی تاریخ میں سب سے بڑا جلسہ ہوگا، جس میں لاکھ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔ سماء

BILAWAL BHUTTO

public gathering