تعصبی فیصلے سے امریکا دنیا میں تنہا ہوگیا

سری نگر : میر واعظ عمر فاروق نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیت المقدس پر امریکی صدر ٹرمپ کا فیصلہ جارحانہ ہے، جب کہ اس فیصلے سے امریکا دنیا میں تنہا ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کشمیر میڈیا سروس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے امریکی صدر ٹرمپ کے مقبوضہ علاقے سے متعلق فیصلے پر تشدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیت المقدس پر امریکی صدر ٹرمپ کا فیصلہ جارحانہ ہے، جب کہ فیصلے سے امریکا دنیا میں تنہا ہو گیا ہے۔

اسلامی دنیا کی سب سے بڑی تنظیم او آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں عالم اسلام کے مشترکہ موقف کی ترجمانی کرتے ہوئے متفقہ طور پر یروشلم کو فلسطین کا دارالحکومت قرار دیئے جانے اور امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیئے جانے پر اپنی اور جموں کشمیر کے عوام کی طرف سے اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔

 

او آئی سی(اسلامی تعان تنظیم) کی جانب سے اسے ایک جرات مندانہ فیصلہ قرار دیا ہے اور مظلوم فلسطینیوں کی بھر پور حمایت کے عزم کے اظہار پر او آئی سی کو دلی مبارک باد پیش کی ہے۔ سماء

USA

MUSLIMS

Mirwaiz Umar Farooq

28 April Protest

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div