میچ فکس کرنے کی کوشش ناکام ، بھارتی فکسرز کا چہرہ بے نقاب

لندن : برطانوی اخبار کا آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے ٹیسٹ کو فکس کرنے کی کوشش ناکام بنانے کا انکشاف ہوا آئی سی سی نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پرتھ ٹیسٹ کے دوران سٹے بازوں نے فکسنگ کی کوشش کی جسے ناکام بناتے ہوئے معلومات پر مبنی ڈوزیئر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے حوالے کردیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ بھارت سے تعلق رکھنے والے بزنس مین پریانک سکسینا اور صوبر جوبن نے اسپاٹ فکسنگ کے لئے ایک لاکھ چالیس ہزار پاؤنڈ طلب کیے ۔

برطانوی اخبار کے مطابق سٹے بازی کے حوالے سے معلومات کا ڈوزیئر آئی سی سی کے حوالے کر دیا گیا ہے جب کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے معلومات فراہم کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ سماء

fixing

CRICKET MATCH

Australia v New Zealand

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div