امیر زادوں کی علم دشمنی

Dec 14, 2017

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/12/Foot-Path-School-khi-Pkg-14-12-ZOHAIB.mp4"][/video]

کراچی : کراچی میں سڑک پر بھٹکتے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے شہری نے فٹ پاتھ اسکول قائم کیا مگر علم دشمن یہاں بھی روڑے اٹکانے لگے، عین کلاس کے وقت کوئی امیرزادہ گاڑی پارک کرجاتا ہے۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک شہری نے اپنی مدد آپ کے تحت غریب بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے فٹ پاتھ اسکول بنایا تو ایک علم دشمن امیر زادے نے وہاں گاڑی پارک کرنا شروع کردی ساتھ ہی اساتذہ اور بچوں کو دھمکیاں بھی دیتا ہے۔

سڑکوں پر بھٹکتے بچوں کیلئے ڈیفنس کے خالی پلاٹ میں شہری نے اپنی مدد آپ کلاسز کا آغاز کیا، چھت، نہ چار دیواری، کھلا آسمان اور تعلیم کے شیدائی مگر تعلیم دشمن کو یہ ایک آنکھ نہ بھائی۔

طلبہ بھی تعلیم دشمن کی حرکت سے پریشان اور خوفزدہ ہیں، فٹ پاتھ اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے آئے روز امیرزادے کی دھمکیوں کے  باعث طالب علموں کی تعداد کم ہورہی ہے۔ سماء

 

STUDENTS

THREAT

Footpath School

Rich man park Car

Tabool ads will show in this div