نیب کا بڑا فیصلہ ، اسحاق ڈار اب بچ نہیں سکتے

اسلام آباد : چیئرمین نیب کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا ہے جس میں بڑا فیصلہ کیا گیا ہے، نیب نے اسحاق ڈارکو انٹرپول کےذریعے وطن واپس لانےکا فیصلہ کيا ہے۔

نیب کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کو کوئی ایسی بیماری نہیں جس کا پاکستان میں علاج نہ ہوسکے، احتساب عدالت پہلے ہی اسحاق ڈار کو اشتہاری ملزم قرار دے چکی ہے۔

نیب اعلامیے کے مطابق ملتان میٹرو بس پراجیکٹ میں بدعنوانی کی انکوائری کی بھی منظوری اسی اجلاس میں دی گئی، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملتان میٹروبس پراجیکٹ میں بدعنوانی کی انکوائری کی منظوری شواہد کا جائزہ لینے کے بعد دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ آج ہی احتساب عدالت آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق کیس میں بار بار طلب کیے جانے کے باوجود پیش نہ ہونے پر اسحاق ڈار کے ضامن کی منقولہ جائیداد کی قرقی کا حکم دے چکی ہے۔ سماء

corruption case

National Accountability Bureau

Tabool ads will show in this div